- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
رنز روکنے کے بجائے وکٹیں لینے کا فارمولا کامیاب رہا، وہاب

اننگز میں شکار کی تعداد 5 کرنا چاہتا ہوں، مشتاق احمد کی حوصلہ افزائی کام آئی۔ فوٹو: فائل
کولمبو: وہاب ریاض نے کہا ہے کہ رنز روکنے کے بجائے وکٹیں حاصل کرنے کا پلان کامیاب رہا۔
جارحانہ بولنگ کی بدولت ہی سنگاکارا کو میدان بدر کیا، 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر ابتدا میں دباؤ کا شکار تھا لیکن پچ سے تھوڑی مدد ملنا شروع ہوئی تو ردھم میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیسر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ طویل وقفے کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں عمدہ پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے حوصلہ بڑھانے کیساتھ مفید مشورے بھی دیے، مینجمنٹ کی سپورٹ ہو تو کارکردگی میں بہتری لانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
میری پوری کوشش تھی کہ سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے بہترسے بہتر بولنگ کروں، تھوڑا وقت ضرور لیا لیکن جیسے ہی ردھم حاصل ہوا تو بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے کیلیے عزم جوان ہوگیا، ٹیم کی پلاننگ کو ذہن میںرکھتے ہوئے سنگاکارا کیخلاف جارحانہ انداز اختیار کیا جس کی بدولت تجربہ کار بیٹسمین کی قیمتی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، دیگر کے مقابل بھی رنز روکنے کے بجائے وکٹ حاصل کرنے کی سوچ کیساتھ بولنگ کی، اسی لیے ابتدا میں زیادہ رنز دینے کے بعد کامیابیاں بھی ملی۔
پہلے دن کے اختتام پر انجیلو میتھیوز کی قیمتی وکٹ حاصل کرنے کے سوال پر وہاب ریاض نے کہا کہ میرا سادہ سا فارمولا تھا کہ حریف جتنا بھی مضبوط ہو اس کادباؤ لیے بغیر اپنی بہترین کوشش پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ جنید خان کیساتھ اسپنرز سعید اور عبدالرحمان بھی ہر طرح کی کنڈیشنز میں عمدہ پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میری پوری کوشش ہوگی کہ سری لنکا کی آخری دونوں وکٹیں حاصل کرکے اپنے شکاروں کی تعداد 5 کرلوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔