نیمار پھر ایکشن میں آنے کو تیار، ٹریننگ اور تفریح ایک ساتھ جاری

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 اگست 2014
نیمار کے کھیلنے کا فیصلہ میڈیکل اسٹاف کرے گا۔ فوٹو : فائل

نیمار کے کھیلنے کا فیصلہ میڈیکل اسٹاف کرے گا۔ فوٹو : فائل

بارسلونا: برازیلین اسٹار نیمار ایک بار پھر ایکشن میں آنے کیلیے تیار ہیں، وہ بارسلونا کی ٹیم کے ساتھ باقاعدگی سے ٹریننگ کررہے ہیں، دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کمر کی تکلیف سے نجات کے بعد اب ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، وہ چند روز قبل بارسلونا کو جوائن کرچکے اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا بھی سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم ابھی تک ان کو کھلانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

کلب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیمار کے کھیلنے کا فیصلہ میڈیکل اسٹاف کرے گا۔ بارسلونا کا آخری دوستانہ میچ پیر کو میکسیکن سائیڈ لیون سے ہوگا، اب تک پری سیزن میں اس نے بہتر پرفارمنس پیش کی ہے، بارسلونا کو چار میں سے صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان مقابلوں میں اسے نیمار کے ہمراہ میسی اور لوئس سواریز کی بھی خدمات حاصل نہیں تھیں۔ نیمار جہاں ایک جانب ٹریننگ میں مصروف ہیں وہیں وہ دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا بھی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔