پرویز مشرف نے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا، کارکنوں کو شرکت کی ہدایت

آئی این پی  جمعـء 15 اگست 2014
کارکن انقلاب مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور دیگر شرکا کے لیے کھانے سمیت دیگر انتظام کریں، سابق صدر   فوٹو: فائل

کارکن انقلاب مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور دیگر شرکا کے لیے کھانے سمیت دیگر انتظام کریں، سابق صدر فوٹو: فائل

اسلام آباد / لاہور: آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق صدر پرویز مشرف نے ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ کارکن انقلاب مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور دیگر شرکا کے لیے کھانے سمیت دیگر انتظام کریں۔

جمعرات کو اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کی قیادت میں پارٹی کے اعلیٰ وفد نے انقلاب مارچ کی روانگی سے قبل طاہر القادری سے ملاقات کی اور انھیں پرویز مشرف کا پیغام پہنچایا۔پرویز مشرف نے اپنے پیغام میں طاہر القادری کو انقلاب مارچ کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ انقلاب مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔