- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
دوسرا ٹیسٹ؛ سری لنکا کے 320 رنز کے جواب میں پاکستان کے 6 وکٹوں پر 244 رنز
کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز پاکستان نے سری لنکا کے 320 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے ہیں۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے اپنے پہلی اننگز 8وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز سے آغاز کیا تو دھمیکا پرساد اور رنگنا ہیراتھ کریز پر موجود تھے۔ پرساد اور ہیراتھ زیادہ دیر تک مزاحمت نہ کرسکے اور سری لنکا کو نواں نقصان 284 رنز پر دھیمکا پرساد کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ ہیراتھ اور چناکا ویلیگیدارا نے آخری وکٹ پر سری لنکا کے اسکور کو 320 تک پہنچایا۔پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بالرجنید خان رہے جنہوں نے 87 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض نے 3 جبکہ سعید اجمل اور عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا کے 320 رنز کے جواب میں پاکستان نے بہتر انداز میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا ، خرم منظور اور احمد شہزاد نے 47 رنز کی اوپنگ شراکت قائم کی۔ خرم منظور 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر پاکستان کے اسکور کو 110 رنز پر پہنچایا تاہم اظہر علی نے 32 رنز بنائے۔ اظہر علی کے بعد کوئی بھی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا۔ ایک وقت میں پاکستان کی آدھی ٹیم 140 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ احمد شہزاد 58، یونس خان 13 اور مصباح الحق نے 5 رنز بنائے۔ اس موقع پر اسد شفیق اور سرفراز احمد نے 93 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ اسد شفیق 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور 233 رنز پر سرفراز احمد کا ساتھ چھوڑ گئے۔ اسی دوران سرفراز احمد نے اپنی لگاتار تیسری نصف سنچری اسکور کرلی۔
دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے ہیں تاہم پاکستان کو اب بھی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لئے 76 رنز درکار ہیں اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں، سرفراز احمد 66 اور عبدالرحمان ایک رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔