خیبرایجنسی میں گاڑی میں دھماکے سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اگست 2014
ملزمان بارود کو باڑہ سے خیبر ایجنسی کے دوسرے علاقے میں منتقل کرنا چاہتے تھے، سیکیورٹی ذرائع  فوٹو: فائل

ملزمان بارود کو باڑہ سے خیبر ایجنسی کے دوسرے علاقے میں منتقل کرنا چاہتے تھے، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ کے علاقے سورڈھنڈ میں گاڑی میں دھماکے سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گرد خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے گاڑی میں بارودی مواد بھر کر اسے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے کہ سورڈھنڈ کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشیں قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دھماکے کے نتیجے ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔