طالبان نے پاک فوج کی مدد سے افغان چوکیوں پر حملہ کیا، افغانستان کا الزام

آن لائن / آئی این پی  ہفتہ 16 اگست 2014
قندھار میں 2 پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں پولیس چیف سمیت7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

قندھار میں 2 پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں پولیس چیف سمیت7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کابل: افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ مشرقی صوبہ کنٹر میں 800 سے زائد طالبان جنگجوؤں نے پاک فوج کی مدد سے افغان چوکیوں پر حملہ کیا۔

افغان حکام کا کہنا تھا کہ جھڑپوں اور فورسز کے آپریشن میں 77 طالبان ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے،  قندھار میں 2 پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں پولیس چیف سمیت7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبہ کنٹر میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا کہ جھڑپیں جمعے کی صبح ساڑھے 4 بجے ضلع غازی آباد اور نارائی  میں اس وقت شروع ہوئیں جب 800 سے زائد طالبان جنگجو ؤں نے پاک فوج کی مدد سے عسکری چوکیوں پر حملہ کیا۔ علاقے میں مزید فوجی بھیج دیے گئے ہیں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان فورسز کے آپریشن میں47 طالبان ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آپریشن صوبہ کنٹر، نورستان، بغلان، بدخشاں، زابل، لوگراور پکتیکا میں کیا گیا۔ قندوز میں 20 طالبان مارے گئے۔ قندھار میں 2 پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں پولیس چیف سمیت7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبہ ہلمند میں  طالبان نے 5 شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔