امریکا اور اسرائیل کے تعلقات تناؤ کا شکار ہوگئے، رپورٹ

اے ایف پی / خبر ایجنسیاں  ہفتہ 16 اگست 2014

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

واشنگٹن: امریکی اخبار نے انکشاف کیاہے کہ اسرائیل اور امریکا کے تعلقات تناؤ کاشکار ہوچکے ہیں، امریکا کواسرائیلی حکومت پرکنٹرول نہیں۔ پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کے علم میں لائے بغیراسرائیل کو ہتھیارفراہم کیے۔ 

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے جولائی میں وائٹ ہاؤس اورامریکی محکمہ خارجہ کے علم میں لائے بغیراسرائیل کو ہتھیارفراہم کیے۔ غزہ میں اسرائیل کوآپریشن سے باز رکھنے کے لیے کوشاں امریکی انتظامیہ بھی اس معاملے پرحیران رہ گئی۔ جس کے بعد امریکی صدرنے اسرائیل کو آرمز شپمنٹ پرکنٹرول سخت کردیا۔

اخبارکے مطابق امریکی انتظامیہ کا نیتن یاہو حکومت پراثر رسوخ محدود ہے اوروہ ثالث کا کردار ادا کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ اخبار نے لکھا کہ امریکی صدراوراسرائیلی وزیراعظم کافون پر رابطہ ہوا، گفتگومیں اسرائیلی وزیراعظم نے حماس سے طویل المیعاد جنگ بندی پراتفاق کے بدلے امریکا سے سیکیورٹی کی ضمانت طلب کرلی۔ امریکا نے غزہ پر بمباری کے دوران اسرائیل کو مزید اسلحہ کی فراہمی محفوظ بنانے کے لیے اپنے اسلحہ سے لیس بحری جہاز بھی اسرائیل کے نزدیک سمندر میں پہنچا دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔