شمالی وزیرستان: میرعلی میں ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 24 ستمبر 2012
امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھرپر2 میزائل داغے جس کے نیتجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھرپر2 میزائل داغے جس کے نیتجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

میرعلی: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھرپر2 میزائل داغے جس کے نیتجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جاسوس طیارے کے حملے میں مکان مکمل طورپرتباہ ہوگیا ۔

اس سے قبل 22 ستمبر کو میران شاہ میں  امریکی جاسوس طیارے  کے حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔