عوام نے احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا، شہباز شریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 اگست 2014
سیاست میں مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جا تا ہے، شہباز شریف. فوٹو:فائل

سیاست میں مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جا تا ہے، شہباز شریف. فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کا مطالبہ غیر آئینی ہے، عوام نے احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، سونامی مارچ کی طرح دھرنا بھی ناکامی کا شکار ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے وقت کے انقلاب اور مارچ سے ملکی معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے، منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، سیاست میں مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جا تا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ دینے اور دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے دھرنا دیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔