حکومت خو شحالی اور ترقی کا مارچ جاری رکھے گی، وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 اگست 2014
چین کے تعاون سےکئی توانائی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں, وزیراعظم فوٹو: فائل

چین کے تعاون سےکئی توانائی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں, وزیراعظم فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت خو شحالی اور ترقی کا مارچ جاری رکھے گی۔

کراچی میں پاک چین مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا مکمل کرتے ہوئے خو شحالی اور ترقی کا مارچ جاری رکھے گی۔ لاہور کراچی موٹر وے پر کام جلد شروع کیا جائے گا جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس منصوبے سے روزگار کے بھی  نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سےکئی توانائی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں سے ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔