ایس ایچ او پریڈی قتل کیس میں کئی ملزمان زیر حراست

اسٹاف رپورٹر  اتوار 17 اگست 2014
غضنفر کاظمی کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے ،تفتیشی پولیس فوٹو: فائل

غضنفر کاظمی کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے ،تفتیشی پولیس فوٹو: فائل

کراچی: ایس ایچ او پریڈی انسپکٹر غضنفر کاظمی کے قتل کے شبے میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جن کے نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ، تفتیشی پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ مزید بھی جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں تفتیشی پولیس غضنفر کاظمی کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوجائے گی ، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی پولیس فائرنگ کے واقعے سے قبل انسپکٹر غضنفر کاظمی کے روٹ کے مقام پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جس سے تفتیش میں مزید اہم پیش رفت کی امید ہے۔

انھوں نے بتایا کہ غضنفر کاظمی کے قتل کے جائے وقوعہ سے ملنے والی نائین ایم ایم پستول کے خولوں کی فارنزک لیبارٹری میں میچنگ کا عمل جاری ہے تاہم اب تک فارنزک ماہرین کو کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے، انھوں نے بتایا کہ تفتیشی پولیس غضنفر کاظمی کے موبائل فون کا کال ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے جبکہ تفتیشی پولیس قتل کی جیو فینسنگ کرانے پر بھی غور کر رہی ہے ادھر انسپکٹر غضنفر کاظمی کے قتل کی تفتیش ایس آئی او نبی بخش سے ایس آئی او گارڈن منتقل کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔