وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا سیاسی بحران کے حل کے لئے مصالحتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

ویب ڈیسک  اتوار 17 اگست 2014
وزیراعظم  اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ فوٹو:فائل

رائیونڈ: وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملک کی موجودہ صورت حال کو تدبر اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان رائے ونڈ میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال اور طاہر القادری اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹم سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت حال کو تدبر اور سیاسی طریقے سے حل کرنے اور سیاسی بحران کے حل کے لئے مصالحتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔