پاکستان آنے کے لئے بے تاب ہوں، بھارتی اداکارہ نمرت کور

ویب ڈیسک  اتوار 17 اگست 2014
نمرت کور نے بالی ووڈ کی فلم ’’لنچ باکس‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے فوٹو: فائل

نمرت کور نے بالی ووڈ کی فلم ’’لنچ باکس‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ نمرت کو کہتی ہیں کہ پاکستان ان کے آبا و اجداد کا ملک ہے وہ یہاں آنے کے لئے بے تاب ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں نمرت کور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام ثقافتی طور پر مشترکہ خصوصیات کے حامل ہیں ۔ دونوں ملکوں کے عوام کھانوں کے شوقین اور خوش باش فطرت کے مالک ہیں۔ ان کے والدین کا تعلق راولپنڈی اور لاہور سے تھا اور تقسیم ہند کے بعد بھی ان کے اہل خانہ مشرقی پنجاب میں آبسے۔ اس لئے ایک طرح سے ان کا پاکستان سے ایک خاص تعلق بھی ہے۔ اس لئے وہ کم از کم ایک مرتبہ پاکستان ضرور آنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ نمرت کور نے بالی ووڈ کی فلم ’’لنچ باکس‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس کے علاوہ جلد ہی وہ امریکا کے معروف ٹی وی سیریل ’’ہوم لینڈ ‘‘ کے نئے سیزن میں اپک پاکستانی جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔