سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کی کمی سے 5ہزار 176ڈالر کی سطح پر آگئی 


اسٹاف رپورٹر March 12, 2026

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیج میں کشیدگی بڑھنے اور جنگ بندی سے متعلق غیریقینی صورتحال کے باعث دو روزہ وقفے کے بعد عالمی اور مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب ہوگیا۔ قیمتی دھاتوں کی مارکیٹوں نے خلیج میں نئے تناؤ پر ردعمل ظاہر کیا، جو سرمایہ کاروں کی احتیاط اور مانگ میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کی کمی سے 5ہزار 176ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 900روپے کی کمی 5لاکھ 40ہزار 362روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 486روپے کی کمی سے 4لاکھ 63ہزار 273روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 79سینٹس کی کمی سے 86ڈالر 91سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 179روپے کی کمی سے 9ہزار 175روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 153روپے کی کمی سے 7ہزار 866روپے کی سطح پر آگئی۔

مقبول خبریں