- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
اکشے کے مقابل ہیروئن آنے کیلیے کریتی سینن نے رقص کی تربیت لینا شروع کردی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے مختلف اقسام کے رقص میں مہارت حاصل کرنے کے لیے تربیت لینا شروع کردی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ ہیرو پینٹی ‘‘ سے شہرت یافتہ اداکارہ کریتی سینن رقص سیکھنے میں وقت گزار رہی ہیں وہ ان دنوں رقص کی اقسام ’’ سالسا‘‘ اور ’’ بال روم ‘‘ کی خصوصی تربیتی کلاسیں لے رہی ہیں تاکہ ان رقص کی اقسام میں مہارت حاصل کرلیں۔ اس موقع پر کریتی سینن نے کہا کہ ایک اداکارہ کے لیے اداکاری کے ساتھ رقص میں بھی ماہر ہونا بے حد ضروری ہے۔ اداکارہ کی اگلی فلم ’’ سنگھ از بلنگ ‘‘ ہوگی جس میں اکشے کمار ان کے ہیرو ہونگے اور فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہوجائیگا۔
اس تناظر میں کریتی نے بتایا کہ وہ نئی فلم ’’سنگھ از بلنگ ‘‘ میں اکشے کمار کے مقابل ہیروئن آ رہی ہیں اور اس میں ان کے کردار کے مطابق ڈانس سیکھ رہی ہوں‘ میں چاہتی ہوں کے اس کردار کو ممکن حد تک بہترین طریقے سے سرانجام دوں اسی لیے آج کل ڈانس کی مختلف اقسام کی تربیت لے رہی ہوں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے میوزیکل ٹیوٹر انھیں میوزک کی بیٹ پر اسٹیپ اٹھانے کی تربیت دے رہے ہیں کہ کیسے میوزک کی بیٹ سنتے ہی جسم کے کس حصے کو پہلے حرکت میں لانا ہے۔
اداکارہ سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ خصوصی طور پر میوزک کی تیکنیک کو بہت غور سے سن رہی ہیں تاکہ وہ ڈانس میں اپنی پرفارمنس کو بہترین بنا سکیں۔ کریتی سینن نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز رواں برس ہی ایک تیلگو فلم ’’نینو کے ڈین ‘‘ سے کیا ہے‘ سائیکالوجی تھرلر اس فلم کو تیلگو ڈائریکٹر سوکومار نے بنایا ہے‘ اس کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیرو پینٹی‘‘ میں بھی کریتی سینن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے‘ اس فلم کو ساجد ناڈیاوالا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ ان دنوں وہ اپنی دوسری بالی ووڈ فلم ’’سنگھ از بلنگ ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ وہ ایک اور تیلگو فلم ’’سدھیر ورما نیکسٹ ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہونگی یہ فلم آئندہ برس 2015ء میں ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔