121 بچوں کے باپ کیخلاف بے تحاشہ شادیاں کرنے پر مقدمہ

نیٹ نیوز  پير 18 اگست 2014
ولنسٹن بلیک مور نامی اس شخص کا فرقہ اپنی مشکوک رسوم کی وجہ سے کئی دہائیوں سے متنازعہ ہے۔  فوٹو: فائل

ولنسٹن بلیک مور نامی اس شخص کا فرقہ اپنی مشکوک رسوم کی وجہ سے کئی دہائیوں سے متنازعہ ہے۔ فوٹو: فائل

اوٹاوا: کینیڈا میں ایک پراسرار عیسائی فرقے کے رہنما کو 24 خواتین سے شادی کرنے اور 121 بچے پیدا کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ولنسٹن بلیک مور نامی شخص کا فرقہ کینیڈا کے زیرانتظام علاقے برٹش کولمبیا میں آباد ہے اور اپنی مشکوک رسوم کی وجہ سے کئی دہائیوں سے متنازعہ ہے۔ بلیک مور پر کثیر الزوجیت (ایک سے زائد عورتوں سے بیک وقت شادی کرنا) کا الزام تھا جو کینیڈا کے قانون کے مطابق جرم ہے۔

اس قبیلے کی روایت ہے کہ نوعمر لڑکیوں کو مذہبی رہنماؤں کی عیاشیوں کے لیے پیش کردیا جاتا ہے اور ماضی میں ان کے ایک نام نہاد اوتار کو بچوں کے خلاف جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا جاچکا ہے۔ اسے نوعمر بچیوں سے شادی کا مرتکب بھی قرار دیا گیا تھا۔ حالیہ مقدمے میں بلیک مور کے علاوہ اس کے ساتھی مذہبی رہنما جیمز اولر کو بھی چار خواتین سے غیر قانونی شادی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔