زبردست نسخہ جس سے چھوٹا گھر بھی بہت بڑا نظر آئے

نیٹ نیوز  پير 18 اگست 2014
اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر بہت کھلا کھلا نظر آئے تو ایسا فرنیچر استعمال کریں جس کی اونچائی بہت کم ہو۔  فوٹو: فائل

اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر بہت کھلا کھلا نظر آئے تو ایسا فرنیچر استعمال کریں جس کی اونچائی بہت کم ہو۔ فوٹو: فائل

برمنگھم: اندرون خانہ ڈیکوریشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر بہت کھلا کھلا نظر آئے تو ایسا فرنیچر استعمال کریں جس کی اونچائی بہت کم ہو۔

آج کل جدید شہروں میں جگہ کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے اور موزوں اونچائی کے فرنیچر کا استعمال اس مسئلہ کا آسان حل فراہم کرسکتا ہے۔ کمروں میں رکھے گئے صوفے، کرسیاں اور میز ایک روایتی فرنیچر کی نسبت قدرے کم بلند ہوں تو کمروں کی وسعت میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔ آج کل ایسے خصوصی طور پر تیار کیے گئے بیڈ بھی دستیاب ہیں کہ جن کی اونچائی بہت کم رکھی جاتی ہے۔

فرنیچر کے انتخاب میں یہ خیال بھی رکھیں کہ اس کا رنگ بھی موزوں ہونا چاہیے کیونکہ بعض کے رنگ بھی وسعت کا احساس پیدا کرتے ہیں اور یہ بھی ضروری ہے کہ تمام فرنیچر ملتی جلتی اونچائی کا ہو کیونکہ اونچا نیچا فرنیچر جمالیاتی پہلو سے اچھا نظر نہیں آتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔