وزیراعظم نواز شریف نے ملکی مفاد میں عمران خان سے ملنے کا فیصلہ کر لیا، سعد رفیق

ویب ڈیسک  بدھ 20 اگست 2014
عمران خان کے غیر جمہوری رویے کے باوجود وزیراعظم نواز شریف ان سے ملنے کے لئے تیار ہیں۔ فوٹو؛ فائل

عمران خان کے غیر جمہوری رویے کے باوجود وزیراعظم نواز شریف ان سے ملنے کے لئے تیار ہیں۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی مفاد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ملنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی مفاد میں وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان سے ملنے کا فیصلہ کر لیا ہے، عمران خان کے غیر جمہوری رویے کے باوجود وزیراعظم نواز شریف ان سے ملنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء اور سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 5 روز سے جاری سیاسی کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا ٖفیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔