لاہور میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق 3 روز قبل بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی تھی۔
پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی کے گیٹ نمبر 6 سے ملزم عظیم بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا، جہاں اس نے قریب واقع ایک کوارٹر میں بچی سے زیادتی کی اور بعد ازاں فرار ہو گیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔