ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

کارروائی مجاز عدالت کے سرچ وارنٹ پر عمل میں لائی گئی جہاں ملزم کبیر کو حراست میں لے لیا گیا


ویب ڈیسک May 24, 2026

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی کراچی کی نگرانی میں سولجر بازار کراچی ایسٹ میں کارروائی کی گئی۔

کارروائی مجاز عدالت کے سرچ وارنٹ پر عمل میں لائی گئی جہاں ملزم کبیر کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے مختلف غیر ملکی کرنسیاں اور ہنڈی حوالہ کے ذریعے بیرون ملک رقوم منتقل کرنے سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 44/2026 کے تحت درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔