جنوبھی بھارت میں ہیٹ ویو سے 16 افراد ہلاک

گرمی کی شدت غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہے

جنوبی بھارت میں ہیٹ اسٹروک سے اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ طبی اداروں کی جانب سے سرکاری انتباہات کے پیش نظر ملک بھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ شدید موسم گرما بھارت کیلئے کوئی اجنبی نہیں ہے لیکن برسوں کی سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیٹ ویوز طویل، زیادہ بار بار اور زیادہ شدید ہونے کا سبب بن رہی ہیں۔

1.4 ارب آبادی والے ملک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت حال ہی میں 45 ڈگری سیلسیس سے اوپر جا چکا ہے۔

جنوبی ریاست تلنگانہ میں اموات کی اطلاع ملی۔ وزیر محصول پونگولیٹی سری نواسا ریڈی نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے "ریاست گیر چوکسی" کا مطالبہ کیا۔

وزارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Load Next Story