پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ اُن کی اور سابق اہلیہ و اداکارہ وینا ملک کی ابھی بھی ایک جوائنٹ پراپرٹی ہے۔
ببرک شاہ اور وینا ملک دو ایسے ستارے تھے جنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک ساتھ کیا۔ انہیں شروع سے ہی دیکھا اور پسند کیا گیا اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری آف اسکرین محبت کی کہانی میں بدل گئی۔
ببرک شاہ ایک فلمی اداکار ہیں جو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کھل کر بات کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں جس میں وینا ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کی گفتگو بھی شامل ہوتی ہے۔
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اب بھی وینا ملک سے ایک پرانی سرمایہ کاری کے تحت منسلک ہیں۔
ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور وینا ملک نے ایک مشترکہ پلاٹ خریدا اور مل کر اپنا گھر بنانا شروع کیا۔ وہ دونوں اب بھی جائیداد کے مساوی حصے کے مالک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گھر مکمل ہونے سے پہلے ہی ہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن وہ اب بھی ایک ساتھ جائیداد کے مالک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وینا ملک کو اس گھر کی وجہ سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔