- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
پاکستان باز نہ آیا تو دوسرا آپشن استعمال کریں گے، افغانستان کی دھمکی

راکٹ حملوں کے حوالے سے پاکستانی حکام کیساتھ سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری ہے، افغان دفتر خارجہ فوٹو؛فائل
کابل: افغانستان نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز آجائے دوسری صورت میں افغان حکومت مناسب وقت پر دیگر آپشن استعمال کرنے کیلیے تیار ہے۔
بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شکیب مصطغنائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ افغان خفیہ اداروں نے حکومت کو معلومات دی ہیں کہ پاکستان افغانستان میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے ایک ملیشیا بنارہا ہے۔انھوں نے کہاکہ افغان انٹیلی جنس نے بتایاکہ پاکستانی حکومت افغانستان میں امن وسلامتی کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے ایک ملیشیا تیار کر رہی ہے جسے پیسے دے کر افغانستان بھیجا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیزی کی کارروائیوں اور راکٹ حملوں کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری ہے اور اگر پاکستان نے ایسی کارروائیاں جاری رکھیں تو افغان حکومت مناسب وقت پر دیگر آپشنز استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔