- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
ملک کا موجودہ بحران جلد حل ہوجائے گا، صدر اور وزیراعظم میں اتفاق
اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے اتفاق کیا ہے کہ ملک میں جاری موجودہ بحران جلد حل ہوجائے گا ۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے صدر کو اسلام آباد میں دھرنوں کے بعد پیدا ہونے والے حالات اور حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پیش کردہ شرائط پر بھی مشاورت کی اور اس سلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری پر غور کیا گیا۔ صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔
ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام معاملات آئین،قانون کے مطابق حل ہوجائیں گے اور پوری قوم و تمام قوتیں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گی۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم نے اتفاق کیا کہ موجودہ بحران جلد حل ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے خلوص نیت سے مذاکرات شروع کئے ہیں، امید ہے کہ بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا لیکن وہ کسی صورت مستعفی ہوں گے اور موجودہ اسمبلیاں بھی گزشتہ اسمبلیوں کی طرح اپنی آئینی مدت پوری کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔