فوج سمیت تمام اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اگست 2014
اگلے دو تین روز میں معاملہ حل ہو سکتا ہے، خواجہ آصف  فوٹو؛ فائل

اگلے دو تین روز میں معاملہ حل ہو سکتا ہے، خواجہ آصف فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج سمیت تمام ریاستی اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے،آئندہ 2،3  روز میں معاملہ حل ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ملک میں اس وقت جو بھی ہورہا ہے وہ اسے کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ پاک فوج آئین کا تحفظ کرے گی، فوج سمیت تمام ریاستی اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران حل ہونے اور مذاکرات کی کامیابی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن وزیراعظم اور شہباز شریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنوں کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔