چوہدری برادران سے امریکی اور چینی سفیروں کی ملاقاتیں

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اگست 2014
ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو؛ فائل

ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم  کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی  سے امریکی اور چینی سفیر وں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تعینات چینی اور امریکی سفیر نے چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محمکہ خارجہ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ  نواز شریف ایک منتخب وزیراعظم ہیں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنوں کے باعث سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور  تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر  بیٹھ گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔