کاکروچ جنتا پارٹی بے روزگاربھارتی نوجوانوں کی آواز، مودی کا ہندو مسلم ایجنڈا بےنقاب

مودی حکومت کا ہندومسلم ایجنڈا بھارتی نوجوانوں کے بے روزگاری جیسے اہم مسائل کو حل نہیں کر سکتا


ویب ڈیسک June 09, 2026

بھارت میں نوجوان احتجاجی تحریک مودی کی 12 سالہ حکمرانی کیخلاف سب سے بڑی آواز بن گئی۔

کاکروچ جنتا پارٹی ( سی جے پی) نے مودی کو ہندو مسلم کارڈ مزید استعمال نہ کرنے کی وارننگ دے دی۔

بھارتی جریدہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے پچھلے  12 سالوں  میں بھارت کی سیاست کو  ہندو مسلم ایجنڈے  تک محدود قرار دے دیا۔ 

مودی حکومت کا ہندومسلم ایجنڈا بھارتی نوجوانوں کے بے روزگاری جیسے اہم مسائل کو حل نہیں کر سکتا ، ہندو مسلم بیانیہ کو ختم کرا کے   مودی  حکومت  کی  ترجیحات بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

ہم بھارتی وزیر تعلیم  کے استعفے کے بعد  تعلیمی نظام میں تبدیلی اور روزگار کیلئے ایجنڈا تیار کریں گے۔

عالمی ماہرین کے مطابق مودی بھارت کی  نوجوان نسل کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آرایس ایس اور بھارتی میڈیا نے بھی نوجوانوں کے مطالبات کو ہندو مسلم  بیانیہ کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی۔  

بھارت میں جین زی تحریک میں نوجوانوں کےغصہ نے مودی کے سیاسی نظام کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا