افغانستان میں ڈریس کوڈ کیخلاف ورزی کرنے والی خواتین کی گرفتاریاں، عالمی برادری سراپا احتجاج

ہرات میں خواتین کی گرفتاریاں انسانی وقار اور اپنی مرضی کے لباس پہننے کے حق کی خلاف ورزی ہے


ویب ڈیسک June 09, 2026

افغان طالبان رجیم میں خواتین کیخلاف سخت پالیسیوں کا نیا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے ڈریس کوڈ کیخلاف ورزی پر ہرات سمیت متعدد شہروں میں خواتین کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

طالبان رجیم کے انتہا پسندانہ اقدامات پراقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں کا سخت ردعمل آیا ہے۔

اقوام متحدہ کے افغان معاون مشن (یوناما) نے افغان طالبان کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرات میں لباس کے ضوابط کی آڑ میں خواتین کی گرفتاریاں اور حراست میں لیا جانا تشویشناک ہے۔

عالمی مشن نے مطالبہ کیا کہ افغان طالبان رجیم شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور مرد و خواتین کی قانونی برابری یقینی بنائے۔

خواتین کے حقوق کیلیے کام کرنے والی سرگرم تنظیم پرپل سیٹرڈیز موومنٹ کے مطابق ہرات میں خواتین کی گرفتاریاں انسانی وقار اور اپنی مرضی کے لباس پہننے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔