امریکا نے علی بابا سمیت معروف چینی کمپنیوں کو ’فوجی کمپنیاں‘ قرار دے دیا

چین کے سفارت خانے نے اس فہرست کو امتیازی قرار دیتے ہوئے مذمت کی


ویب ڈیسک June 09, 2026

امریکا نے معروف چینی کارپوریٹ کمپنیاں جیسے ای کامرس کمپنی Alibaba، گاڑیاں بنانے والے کمپنی BYD اور ٹیکنالوجی کمپنی Baidu کو ’چین کی فوجی کمپنیاں‘ قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کمپنیاں چینی فوج کی معاونت کرتی ہیں۔ پینٹاگون نے ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کی جانے والی چینی کمپنیوں میں شامل کردیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں چین کے سفارت خانے نے اس فہرست کو امتیازی قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور امریکی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی جیسے تصور پر مغالطہ آرائی قرار دیا۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک کاروبار کرنے والی چینی کمپنیاں اپنے میزبان ممالک کے قوانین اور ضوابط پر سختی سے عمل کر رہی ہیں۔ امریکا کو اپنی غلط طرز عمل کو روکنا چاہیے اور چینی کمپنیوں کے لیے ایک منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب چین کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا نے کہا کہ بلیک لسٹ میں اس کی شمولیت کی کوئی منطقی وجہ نہیں ہے۔