جھنگ: 18 سالہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے 3 ملزمان گرفتار

18سال کی لڑکی ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج رہنےکے بعد دم توڑگئی تھی


ویب ڈیسک June 09, 2026

پنجاب کے ضلع جھنگ میں 18سال کی لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتارکیا گیا، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے اصل محرکات اور حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا ہے کہ کیس کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، تمام شواہد، فارنزک رپورٹس اور پوسٹ مارٹم کے نتائج کو مدنظر رکھا جائےگا۔

واضح رہے کہ 18سال کی لڑکی ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج رہنےکے بعد دم توڑگئی تھی، متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔