کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
عدالت میں مدعی مقدمہ سیروش کا بیان بند کمرے میں ریکارڈ کیا گیا جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رضوانہ مغل نے مدعی کا بیان ریکارڈ کروایا۔
سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ملزمہ کے وکلا نے مدعی مقدمہ پر جرح بھی مکمل کر لی۔
پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف نامعلوم شخص کے قتل کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت سے متعلق کارروائی مکمل کرتے ہوئے مزید پیش رفت کے لیے تاریخ مقرر کردی۔