ٹرمپ کی ایرانی تال کے ساتھ تال ملانے کی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

ایکس پر سیرا لیون میں ایرانی سفارتخانے کے نام سے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ویڈیو جاری کی گئی


ویب ڈیسک June 09, 2026

حال ہی میں سیرا لیون میں ایرانی سفارتخانے نے ٹرمپ کی مضحکہ خیز اے آئی ویڈیو جاری کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سیرا لیون میں ایرانی سفارتخانے کے نام سے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ویڈیو جاری کی گئی جس میں امریکی صدر کو ایران کی تال کے ساتھ اپنی ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ٹرمپ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفغاری کی تال سمجھ کر اُن کی تال کے ساتھ اپنی تال ملارہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپش میں لکھا ہوا ہے کہ قدم بہ قدم ٹرمپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایران کی دھن پر کیسے رقص کیا جائے۔ آمر صرف ایک ہی زبان سمجھتے ہیں۔