پاکستان کرکٹ میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے اگلے چند دن اہمیت اختیار کرگئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس جمعے یا ہفتے کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں کپتان شان مسعود کی تبدیلی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ شان مسعود کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی ارکان میں رد و بدل کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ میں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے موجودہ اور سابق کرکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔
کرکٹ آپریشنر کے معاملات اور بعض دوسرے انتظامی اہم عہدوں پر بھی رد و بدل ہوسکتا ہے۔