بھارت میں شادی کی خوشی میں انٹری کے موقع پر دلہن کی ڈانس پرفارمنس دیکھ کر دلہا والے غصے میں بارات واپس لے کر چلے گئے۔
رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں دلہن اپنی آمد کے موقع پر خوشی سے جھومتے ہوئے ڈانس کر رہی تھی اور اس کی پرجوش پرفارمنس مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔ تاہم، یہ انداز اس کے ہونے والے سسرال والوں کو پسند نہ آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ دلہن کا ڈانس دیکھتے ہی ہونے والے سسر اور دولہے کے بڑے بھائی کو شدید غصہ آ گیا۔ انہوں نے اس رویے پر سخت اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دولہے کے خاندان نے شادی کی تمام رسومات منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور تقریب ادھوری چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔