حسن خیل میں خوارجیوں سے مقابلے میں ایف سی کے 6 اہلکار شہید

نائیک عامر، لانس نائیک محمد یوسف، لانس نائیک محمد ریاض، سپاہی اجمیر، احسان اور ریاض شہدا میں شامل ہیں، نماز جنازہ ادا


ویب ڈیسک June 09, 2026

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حسن خیل کے علاقے میں خوارج سے مقابلے کے دوران ایف سی کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور حسن خیل کے علاقے میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے  فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید  ہوئے جن کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شہید اہلکاروں  کی نمازِ جنازہ میں شرکت شرکت اور نائیک عامر، لانس نائیک محمد یوسف، لانس نائیک محمد ریاض، سپاہی اجمیر، احسان اور ریاض کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور دلاسہ دیا  جبکہ اُن کے بلند حوصلے کو بھی سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ‎قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 
‎‎
‎‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ‎پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکسو ہے، ‎‎‎
‎امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔
‎‎
آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر افسران کی نماز جنازہ میں شرکت

آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا