ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا آئی او ایس 27 کا ڈیویلپر بیٹا ورژن متعارف کرا دیا۔ اس ورژن میں کمپنی نے اپ ڈیٹ کے لیے ایسا کوڈ شامل کیا ہے جو صرف فولڈ ایبل آئی فون سے ہی تعلق رکھ سکتا ہے۔
ایپل نے اپنے آئی او ایس 27 کی رُونمائی کی جو رواں برس ریلیز کیا جائے۔ جب اس کو جاری کی جائے گا تو اس میں پہلے فولڈ ایبل آئی فون ’آئی فون الٹرا‘ کے لیے سپورٹ شامل ہوگی۔
متوقع فولڈیبل ڈیوائس سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ ہے کہ یہ دو ایپس کو ساتھ ساتھ چلانے (سائیڈ بائی سائیڈ ایپ ملٹی ٹاسکنگ) اور آئی پیڈ کی طرح کے ایپ لے آؤٹ رکھتی ہوگئی۔
ٹیک ماہر سیم ہینری گولڈکی نشاندہی کے مطابق آئی او ایس 27 کے فریم ورکس میں ’فولڈ اسٹیٹ‘ اور ’اینگل ڈگریز‘ کے ریفرنسز ملتے ہیں۔
اس کے علاوہ کوڈ میں بلٹ اِن ڈسپلے کی تعداد جانچنے سے متعلق فنکشنز بھی موجود ہیں۔
ٹیک ویب سائٹ 9ٹو5 میک نے ان ریفرنسز کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ایسا کوئی کوڈ آئی او ایس 26 میں موجود نہیں تھا۔
یہ ریفرینسز صرف ڈیویلپر فریم ورکس میں ہی نہیں بلکہ آئی او ایس 27 کے کوڈ میں بھی پائے جا سکتے ہیں۔