- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
جونیئر اسکواش؛ تیسری بار فائنل میں ہار پاکستان کا مقدر بن گئی
لاہور: ورلڈ جونیئر اسکواش ایونٹ میں تیسری بار فائنل میں ہار پاکستان کا مقدر بن گئی، فیورٹ ٹیم مصرنے ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، طیب اسلم اور علی بخاری سخت محنت کے باوجود عالمی سطح پر قومی ٹیم کی ٹائٹل سے محرومی دور نہ کرسکے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نمیبیا میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو2010 اور 2012 کی طرح اس بار بھی مصر کا چیلنج درپیش تھا،کھلاڑی اس مرتبہ بھی حریف ٹیم کا دباؤ برداشت نہ کرسکے، ٹائٹل معرکے کا آغاز طیب اسلم اور عمرالتماس کے مابین مقابلے سے ہوا، پاکستانی سٹار نے ابتدائی دونوں گیمز میں فتح کیلیے سخت جدوجہد کی لیکن مصری حریف نے یکساں طور پر 12-10 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے2-0 کی برتری حاصل کرلی۔
تیسرے گیم میں طیب نے باآسانی 11-6 سے فتح سمیٹتے ہوئے کم بیک کیا لیکن چوتھے گیم میں عمر التماس نے 11-9 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، دوسرے میچ میں علی شاہ بخاری کا سامنا یوسف عبدالمکرم سے تھا، علی نے 102 منٹ تک فتح کیلیے کوشش کی لیکن 2-3 سے ناکام رہے، پہلے گیم میں مصری کھلاڑی نے 11-7 سے کامیابی کو گلے لگایا، دوسرا گیم علی نے 11-9 سے جیتا، تیسرے میں ایک بار پھر یوسف نے 11-3 سے فتح پاتے ہوئے برتری حاصل کی۔
علی بخاری نے اگلا گیم 11-7 سے جیت کر میچ برابر کردیا۔ پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں دونوں پلیئرز کے مابین سخت مقابلہ ہوا لیکن قسمت مصرپر مہربان رہی اور یوسف 11-9 سے جیت گئے۔ بدقسمت پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش ایونٹ میں مسلسل تیسری بار مصر سے ہارا ہے۔ تیسرے پاکستانی کھلاڑی عاصم خان کو کورٹ میں اترنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ اسپین نے ملائیشیا کو زیر کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔