بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت کا تمام شراب خانے بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اگست 2014
اس فیصلے کا اطلاق ریاستی کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگا، اومن چاندی  فوٹو: فائل

اس فیصلے کا اطلاق ریاستی کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگا، اومن چاندی فوٹو: فائل

کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے ریاست میں قائم تمام شراب خانے اور بار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ریاستی حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ریاست کے تمام شراب خانے بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ اومن چاندی نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق ریاست کے 312 بار اور شراب خانوں کے لائسنس میں 31 مارچ 2015 کے بعد توسیع نہیں کی جائے گی اور یکم اپریل 2015 سے صرف فائیو اسٹار ہوٹلز کو بار کے لائسنس جاری کئے جائیں گے تاہم اس فیصلے کا اطلاق ریاستی کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔