بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کا بھرپور جواب

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اگست 2014
چناب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں۔ فوٹو: فائل

چناب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا ثبوت دیتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے تاہم چناب رینجرز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے چارواہ سیکٹر پر شہری آبادیوں اور رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔