ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا موقع ضائع ہوگیا تو پاکستان کا سنبھلنا مشکل ہوجائے گا، صدر ممنون حسین

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اگست 2014
عالمی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے جائے گی، ممنون حسین فوٹو: فائل

عالمی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے جائے گی، ممنون حسین فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے، آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ عالمی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے جائے گی، مخلص دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ اگر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا یہ موقع ضائع ہوگیا تو پاکستان کا سنبھلنا مشکل ہوجائے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورقوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے۔ آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔