افغان دہشت گردوں کا بلوچستان میں مسلم باغ سیکٹر پر حملہ، ایف سی جوان شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اگست 2014
پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران افغان دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی جس کا ایف سے نے بھورپورجواب دیا، فوٹو:فائل

پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران افغان دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی جس کا ایف سے نے بھورپورجواب دیا، فوٹو:فائل

کوئٹہ: افغانستان سے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ سیکٹر میں 70 سے 80 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان  سے 70 سے 80 مسلح دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ سیکٹر پر حملہ کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران دہشت گردوں نے شدید بھی فائرنگ کی جس کا چیک پوسٹ پر موجود ایف سی کے جوانوں نے بھرپورجواب دیا تاہم اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبالے میں فرینٹیرکانسٹیبلری کا نائیک نیاز شہید ہو گیا جب کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک  دہشت گردوں سے مقابلہ جاری تھا اور ایف سی کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار  افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں  کی جانب سے حملے کئے جا چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔