سندھ ہائیکورٹ: انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکاروں کی درخواست ضمانت خارج

سندھ ہائیکورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی


ویب ڈیسک September 11, 2026

سندھ ہائیکورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت درخواستگزار کے وکیل کے واپس لینے پر خارج کردی۔

ہائیکورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ماتحت کورٹ کو ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اگر مقررہ مدت میں کیس مکمل نہیں ہوتا تو درخواستگزار دوبارہ درخواست دائر کرسکتے ہیں، عدالت دوبارہ درخواست ضمانت دائر ہونے پر میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔

عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان ذیشان اور سہیل کیخلاف ملزمہ انمول عرف پنکی کو مالی معاملات میں سہولتکاری فراہم کرنے کا الزام ہے۔

ملزمان مائیکرو فنانسنگ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ ملزمان انمول عرف پنکی کو منشیات کی مد میں رقوم کی وصولی کی تصدیق کرتے تھے۔ ملزمان کی تصدیق کے بعد رائیڈر منشیات ڈلیوری کرتے تھے۔