- میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا، عمران خان
- وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا
- منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا
- عمران خان پر درج دہشت گردی کیسز کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
- ٹرمپ کے اہل خانہ نے بیرون ملک سے ملنے والے 100 سے زائد قیمتی تحائف ہڑپ لیے
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
- ٹی ٹی پی میں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی
- افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن کلاسیں ویران ہیں
- عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، دہشتگردی کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور
- تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال
- لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی
- زرعی فارمنگ کیلئے پاک فوج سے بہتر کوئی ادارہ نہیں، اوکاڑہ میں کسان ریلی
- بزنس مین نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا
- بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے 4 روز سے انٹرنیٹ بند
- کراچی؛ سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقیوم فائرنگ سے قتل
- زمان پارک آپریشن؛ مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
- روسی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، روسی قونصلیٹ
- موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں 32 فیصد کمی ریکارڈ
- ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب، 70 لاکھ افراد بیروزگار
پولیس’’ آزادی و انقلابی مارچ‘‘ کے شرکا پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے،وزارت داخلہ کی ہدایت

شاہراہ دستور پرپولیس کے مزید 6 ہزار اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے،فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو شاہراہ دستور پر دھرنے کے شرکا کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے جس میں شاہراہ دستور پر آزادی و انقلابی مارچ کے شرکا کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے شرکا پر آنسوگیس یا لاٹھی چارج کا حکم وزیراعظم ہاؤس یا سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ہدایت ملنے پر ہی دیا جائے جبکہ پولیس اہلکار مظاہرین کو روکنے کے لیے صرف شیلڈز کا استعمال کریں گے۔
دوسری جانب شاہراہ دستور پرپولیس کے مزید 6 ہزار اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جس میں اسپیشل فورس کے بھی ایک ہزار اہلکار تعینات ہیں جبکہ ایف سی اور پنجاب پولیس بھی سکیورٹی اہلکاروں کی معاونت کریں گی۔ شاہراہ دستور پر اسپیشل اسٹرائیکنگ فورس کے بھی ایک ہزار اہلکار تعیانت کیے گئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کی اضافی نفری کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ ریڈ زون میں موجود اہم اور حساس عمارتوں کو محفوظ رکھا جاسکے،قائم مقام آئی جی اسلام آباد نے بھی علاقے کا دورہ کرکے افسران کو مظاہرین پر کسی بھی قسم کا تشدد اور شیلنگ نہ کرنے کی ہدایت دیں۔
ادھر انتظامیہ نے ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے جبکہ ان راستوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔