سوچ رہا ہوں کہ بالی ووڈ سے کنارا کشی اختیار کر لوں، عامر خان

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اگست 2014
میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ میں فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں، عامر خان۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے

میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ میں فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں، عامر خان۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب میری فلموں میں دلچسپی نہیں رہی اور میرے خیال وقت آگیا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے کنارا کشی اختیار کر لوں۔ 

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ کا کہنا ہے کہ جب سے انھوں نے رئیلٹی شو ستیامیو جیاتی کی میزبانی شروع کی ہے تو لوگ مجھے ادکار کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’پی کے‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں راجھستان میں تھا تو  وہاں موجود صحافیوں نے مجھ سے ایک بھی سوال میری فلم سے متعلق نہیں کیا بلکہ ان کے تمام سوالات میرے رئیلٹی سے متعلق تھے۔

عامر خان نے کہا کہ  لوگوں کو اب میری فلموں میں دلچسپی نہیں رہی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ میں بالی ووڈ سے کنارا کشی اختیار کر لوں، یہ تو اچھا ہوا کہ’’دھوم تھری‘‘ اچھی چل گئی۔ انھوں نے کہا کہ لوگ گزشتہ 25 برسوں سے میری فلمیں دیکھ رہے ہیں اور اپنے چاہنے والوں پر پورا اعتماد ہے، مجھے یقین ہے کہ جب لوگ میری فلم دیکھیں گے تو انھیں سب کچھ سمجھ آ جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔