لاہور: مبینہ گینگ ریپ کا شکار غیرملکی خاتون کا واپس جانے سے انکار

بورڈنگ کے بعد لڑکی جہاز میں سوار بھی ہوئی، کچھ دیر بعد متاثرہ لڑکی نے وآپسی سے انکار کردیا


ویب ڈیسک October 03, 2026

لاہور میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں  متاثرہ لڑکی نے آذربائیجان وآپس جانے سے انکار کردیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی خاتون مسافر ڈیانا نے وطن واپس جانے سے انکار کردیا، سکیورٹی ادارے آذربائیجان کی خاتون مسافر ڈیانا کو ایئرپورٹ لاؤنج میں لے کر آئے تھے۔

امیگریشن کلیئرنس کے بعد ڈیانا طیارے میں سوار ہوگئی تھی، طیارے میں سوار ہونے کے بعد ڈیانا نے سفر کرنے سے انکار کردیا۔

ڈیانا نے  مؤقف دیا کہ  اسے دھوکے سے آذربائیجان واپس بھیجا جارہا ہے۔ پولیس ڈراتی دھمکاتی رہی ہے ڈیانا نے عملے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سمجھانے کے باوجود واپس جانے سے انکار کیا سفر سے انکار پر ڈیانا کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔

ڈیانا کو ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بریفنگ ہال منتقل کردیا گیا  اپنی مرضی سے آذربائیجان واپس نہیں جانا چاہتی۔ ڈیانا کو سکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں بریفنگ ایریا میں بٹھایا گیا ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے نئے احکامات ملنے کے بعد ہی ڈیانا کے جانے نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لاہور پولیس کی لیڈیز اہلکاروں کے ساتھ ائیر پورٹ پہنچ گئیں، آزر بائیجان کی خاتون ڈیانا کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

خاتون کو پولیس کے حوالے کرنے سے قبل قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے، مکمل نہیں رپورٹ تیار کرنے کے بعد خاتون ڈیانا کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ائیرپورٹ زرائع  نے کہا کہ غیر ملکی خاتون کے سفارت خانے سے بھی خاتون کے ساتھ رابطہ کیا گیا، پاکستان کے وزرات خارجہ کی طرف سے بھی معاملے کی رپورٹ طلب کرلی گئی، متعلقہ ادارے اس حوالے سے اپنی اپنی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کریں گے۔

لاہور ابتدائی روانگی کے حوالے سے رپورٹ ارسال کر دی گئی،  خاتون دیانا کو سی آئی پی لاوینج منتقل کر دیا گیا، ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون ڈیانا کو پولیس کے حوالے نہیں کیا۔

دوسری جانب عدالت نے شریک ملزمہ مسکان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے کیس کی سماعت کی۔

تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزمہ مسکان کو عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے کہا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، عدالت ملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دے۔

عدالت نے ملزمہ کو دوبارہ 17 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

ڈیفنس سی میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ گینگ ریپ کا معمہ حل ہوگیا

پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم تاحال روپوش ہے۔ مقدمہ نمبر 2446/26 مورخہ 26 ستمبر 2026 کو تھانہ ڈیفنس سی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق باکو، آذربائیجان کی رہائشی 22 سالہ ڈیانا کو ملزمان نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ملزمان لڑکی کو گاڑی میں رنگ روڈ پر لے کر پھرتے رہے اور ڈیفنس فیز 8 غازی انٹرچینج کے قریب اتار کر فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان غیر ملکی خاتون کا پرس اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے تھے۔ متاثرہ لڑکی کو دیکھ کر ایک راہ گیر نے ایمرجنسی 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔

سید ذیشان رضا کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور وہ خود گرفتاری کے لیے ہونے والی تمام تفتیش کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔ ملزمان کو ہیومن انٹیلیجنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، جس میں زیادتی کا ثابت ہونا پایا گیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے سویب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم تاحال روپوش ہے، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان سے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مضبوط چالان مرتب کیا جائے گا۔ خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔