- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
- میٹا کا فیس بک صارفین کے تحفظ کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
- وزن میں کمی اور ذیابیطس کی ادویات آنتوں کے کینسر کیخلاف بھی معاون
- نواز شریف کو چوتھی بار آکر بھی اپنے لانے والوں سے ہی لڑنا ہے، بلاول
- نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز
- ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج
- العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل میرٹ پر سننے کے فیصلے سے ن لیگ پریشان
- شیر کے پنجرے میں ہلاکت کا ملبہ مرنے والے شہری ہی پر ڈالنے کی کوشش
تحریک انصاف کا کراچی،لاہور،ملتان اور فیصل آباد میں دھرنوں کا اعلان

جنرل راحیل شریف کو کہا تھا کہ ہمیں نوازشریف پر کسی صورت اعتماد نہیں وہ اپنی زبان سے پھر جاتے ہیں ، عمران خان فوٹو: ایکسپریس نیوز
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی،لاہور ملتان اور فیصل آباد میں بھرپور مظاہرے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب آزادی مارچ کو پوری طاقت سے ملک بھر میں پھیلائیں گے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی،لاہور،ملتان اور فیصل آباد میں بڑے مظاہرے کرے گی جس کے بعد پرسوں فیصلہ کیا جائے گاکہ آزادی مارچ کو مزید شہروں میں کس طرح لے کر جانا ہے، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تحریک انصاف کےمظاہرے ملک بھر میں پھیلائے جائیں گے جبکہ اس موقع پرانہوں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک کا حصہ بنتے ہوئے بجلی، گیس سمیت کوئی بل اور ٹیکس ادا نہ کریں۔
اس سے قبل دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں کہا کہ تحریک انصاف خود فوج کے پاس گئی اور ہم نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی جبکہ فوج نے ہم سے خود درخواست کی کہ حکومت نے انہیں ثالث بننے کا کہا ہے جس کے بعد میں آرمی چیف سے ملنے گیا کیونکہ ہم مسئلے کا حل کسی بھی انتشار کے بغیر چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سچ سامنے آگیا ہے جس کی تصدیق پاک فوج کے ترجمان نے بھی کردی ہے جبکہ میں نے ان ہی تمام چیزوں کو دیکھ کر جنرل راحیل شریف کو کہا تھا کہ ہمیں نوازشریف پر کسی صورت اعتماد نہیں وہ اپنی زبان سے پھر جاتے ہیں اب جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نہ جانے کتنی بار جھوٹ بولیں گے، انہوں نے ہم سے اے پی ڈی ایم میں تین مرتبہ الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا لیکن خود الیکشن لڑا جبکہ نوازشریف نے پرویز مشرف کے ساتھ معاہدے پر بھی قوم سے جھوٹ بولا جس کے بعد معاہدہ قوم کے سامنے آگیا تھا لیکن اس پر بھی قوم سے معافی مانگنے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج نوازشریف نے پھر قوم سے جھوٹ بولا اور آئین کے مطابق اٹھائے گئے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی انہیں فوری قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ یہ وہ لیڈر ہیں جن کی کوئی زبان نہیں، انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں اپنی کرسی بچانے کے لیے پولیس کو بدنام کیا اور اب فوج کوبدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بار بار کہا گیا کہ ہمارے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے لیکن ہم گزشتہ 14 ماہ سے کہہ رہے تھے کہ اگر انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے جس کے بعد وعدے کے مطابق سڑکوں پر آئے، ہمیں فوج نے دھاندلی کا نہیں کہا بلکہ تمام جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچایا، نوازشریف اب سن لیں فوج ہمارے پیچھے نہیں بلکہ سارا پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جو لوگ نوازشریف کے ساتھ جمہوریت بچانے میں لگے ہوئے ہیں وہ اپنی بھی بربادی کا سامان کررہے ہیں، اگر یہ جمہوریت ہے تو قوم اس جمہوریت کو مسترد کرچکی ہے، اگر نوازشریف نے جھوٹ بولنے کےبعد بھی استعفیٰ نہ دیا تو شام کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کیونکہ اب فیصلہ آگیا ہے، اس موقع پر عمران خان نے پارٹی کے مستعفی نہ ہونے والے اراکین کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی ارکان نے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں آج ہی پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔