- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
رٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد 62 سال کرنے کی تجویز
اسلام آباد: آئی ایم ایف اور سینئر بیوروکریٹس نے پاکستان میں سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد 60سال سے بڑھاکر 62سال کرنے کی تجویزاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کودے دی اوراس سلسلے میں باقاعدہ ایک ورکنگ پیپر بھی تیارکرلیا گیا جس میں کئی ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کا موازنہ بھی پیش کیاگیا۔
ایکسپریس کوملنے والی معلومات کے مطابق ورکنگ پیپرمیں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کے لیے عمرکی حد 60سال سے بڑھاکر 62سال کردی جائے۔ دوسرے ممالک سے رٹائرمنٹ کی عمر کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیاکہ اس وقت امریکا میں رٹائرمنٹ کی عمر67 سال، برطانیہ میں 65، سوئٹزرلینڈ 65، سویڈن 61-67 سال، اسپین 65، اٹلی60، بھارت60، یونان67، جرمنی67، فرانس62، ڈنمارک65-67 اور آسٹریلیا میں رٹائرمنٹ کے لیے عمرکی حد 70سال مقرر ہے۔
یونان اورڈنمارک میں گذشتہ سال نومبرمیں کفایت شعاری کی غرض سے عمرکی حد 65سے بڑھاکر 67سال کردی گئی۔ سب سے کم جاپان کی 55سال کوبھی بڑھاکر اب 60سال کردیا گیا۔ اس سلسلے میںآئی ایم ایف نے بھی حکومت کوتجویز دی کہ ایک اصلاحاتی پروگرام کے حصے کے طورپر پنشن بل کوروکنے کے لیے اس حدمیں اضافہ کردیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔