سیاسی صورتحال کے باوجود کام جاری رکھا ہوا ہے، فنکار

عمیر علی انجم  جمعرات 4 ستمبر 2014
کسی بھی خوف سے کام بند نہیں کرینگے، گلوکار تنویر آفریدی، عروسہ علی اور شہزاد جتوئی۔   فوٹو : فائل

کسی بھی خوف سے کام بند نہیں کرینگے، گلوکار تنویر آفریدی، عروسہ علی اور شہزاد جتوئی۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان کے موجودہ حالات کے باوجودفلم ،ٹی وی اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکار پرامید ہیں اور کراچی کی شوبز انڈسٹری نے بدستور کام جاری رکھا ہوا ہے۔

فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہم پر مشکل گھڑی پہلی مرتبہ نہیں آئی ہم ایسے کئی سیاسی محاذ ماضی میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے صنعت کاروں، تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ سر جوڑ کر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے مگر ایسے حالات میں بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار پرامید ہیں مستقبل میں ریلیز ہونے والی نجی پروڈکشن ہاوسز کی فلموں کی شوٹنگ بدستور جاری ہے جب کہ پانچ نئے ڈرامے بھی شوٹنگ کے مراحل میں ہیں۔

گلوکار شہزاد جتوئی، تنویر آفریدی، گلوکارہ عروسہ علی سمیت کئی گلوکار اپنے نئے ایلبم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑنے والے اور کسی بھی خوف سے کام بند نہیں کرینگے ورنہ ملک کی معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔