اٹلی میں تیارکیا گیا ہے دنیا کا خوبصورت اورمہنگا ترین باتھ ٹاب

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 ستمبر 2014
باتھ ٹب کے بیرونی حصوں پر پھول بوٹوں کے خوبصورت نقش ونگار کئے گئے ہیں جب کہ اندرونی سطح کو مضبوط بنانے کے لئے مصنوعی ریشوں کا استعمال کیا گیا ہے فوٹو:فائل

باتھ ٹب کے بیرونی حصوں پر پھول بوٹوں کے خوبصورت نقش ونگار کئے گئے ہیں جب کہ اندرونی سطح کو مضبوط بنانے کے لئے مصنوعی ریشوں کا استعمال کیا گیا ہے فوٹو:فائل

روم: جی ہاں جو تصویرآپ کو نظرآرہی ہے وہ کسی مصورکی بنائی گئی کوئی پینٹنگز نہیں بلکہ واش روم کے لئے بنائے گئے خوبصورت باتھ ٹب کی ہے۔

 باتھ ٹب کا ڈیزائن خواتین کو مدنظررکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے کیوں کہ جو تصویرآپ کونظرآرہی ہے اس سے واضح طور پر اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اس کاڈیزائن خواتین کی اونچی ہیل والی سینڈل جیسا ہے،باتھ ٹب کے بیرونی حصوں پر پھول بوٹوں کے خوبصورت نقش ونگار کئے گئے ہیں جب کہ اندرونی سطح کو مضبوط بنانے کے لئے مصنوعی ریشوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ابتدا میں تو اس باتھ ٹب کی قیمت 17ہزارامریکی ڈالر تھی تاہم اس کی تیاری میں پلاٹینیم دھات کا استعمال کرنے سے اس کی قیمت بڑھ کر  41 ہزارڈالرہوگئی ہے، اطالوی کمپنی کے یہ ٹب 12مختلف رنگوں کے پھول بوٹوں میں میں دستیاب ہیں جب کہ یہ باتھ ٹب اٹلی میں آئندہ ماہ ہونے والی نمائش کے دوران بھی رکھے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔