ایکسپریس کی خبر پر اسلام آباد پولیس کے 9 معطل ڈی ایس پی بحال

افتخار چوہدری  اتوار 7 ستمبر 2014
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بے قصورقرار دیئے جانے کے باوجود پولیس افسران کو معطل کیاگیا  فوٹو: فائل

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بے قصورقرار دیئے جانے کے باوجود پولیس افسران کو معطل کیاگیا فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بلاجوازمعطل کیے گئے ڈی ایس پیزکی ایکسپریس میں شائع خبرپرفوری ایکشن لیتے ہوئے تمام 9ڈی ایس پیزکودوبارہ بحال کرنے کے لیے آئی جی اسلام آبادکوہدایت کی ہے کہ ان کی تقرریاں کی جائیں جس پرآئی جی اسلام آبادپولیس نے ہفتے کی شام بحال ہونے والے ڈی ایس پیزکی نئی تعیناتیاں کیں۔

ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں کے پارلیمنٹ میں گھسنے میں غفلت کے ذمے دار قراردیے گئے پولیس افسران میں سے ڈی ایس پی حسین لاسی کو سابق آئی جی پولیس نے اس کے باوجود معطل کر دیا کہ وہ وقوع پرتعینات ہی نہ تھے ۔اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے بھی پولیس افسران کو بے قصورقراردیا تھا مگر اس کے باوجود انھیں معطل کیاگیا جس پر انھوں نے ہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی تھی توعدالت نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی کاپی سیکریٹری داخلہ،چیف کمشنراسلام آباداورسابق آئی جی اسلام آباد پولیس کوبجھوادی مگر سابق آئی جی نے اس پر ایکشن لینے کے بجائے الٹااے آئی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا ڈالی جس نے 2 ماہ سے کوئی کام نہیں کیا۔

اس دوران مذکورہ رپورٹ پر وفاقی سیکریٹری داخلہ نے مذکورہ ڈی ایس پی کوبحالی کی منظوری دیتے ہوئے ان کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی جس پرجمعرات کو وزارت داخلہ کے احکام پرآئی جی نے 9 ڈی ایس پیزکے تقرر وتبادلہ کے احکام جاری کردیے جس میں مذکورہ ڈی ایس پی حسین لاسی کوسیکریٹریٹ سرکل میں لگادیاگیا جس پر وزیر داخلہ نے فوری ڈی ایس پی حسین لاسی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کاحکم دیاتھا۔ ایس پی حسین لاسی کوڈی ایس پی اے سی ایل سی،خالد ندیم خان کوڈی ایس پی کیبنٹ، سفیر حسین بھٹی کو اسپیشل برانچ، فداستی کوسی آئی اے، سید حسن رضا کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سکیورٹی ڈویژن، ارشادمحمودکوڈی ایس پی سیکیورٹی آپریشن ڈویژن اورسردارغلام مصطفی کوڈی ایس پی ایس پی جی تعینات کیاہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔